کراچی: گھر سے خاتون کی لاش ملنے کا ڈراپ سین، شوہر گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں جمعہ کے روز گھر سے خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، گرفتار ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرا مین کام کرتاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے کمسن بیٹی اور اہلیہ کو نیند کی دوا کھلائی اور سونے کے بعد بیوی پر تیز دھار آلے کے وار کیے، بعدازاں ملزم دروازہ کھلا چھوڑ کر معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایاکہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔