کھوئی رٹہ ،شمولیت پروگرام جلسہ گاہ کی شکل میں تبدیل ہو گیا

سیکڑوں گھرانوں کے افراد نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر راجہ ایاز احمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا

اتوار 31 اگست 2025 12:55

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان کا یونین کونسل چتر جوگالپال میں شدید خرابی موسم کے باوجود تاریخ ساز شمولیت پروگرام شمولیت پروگرام جلسہ گاہ کی شکل میں تبدیل ہو گیا سیکڑوں گھرانوں کے افراد نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر راجہ ایاز احمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

آج تک کسی بھی جماعت کے کسی بھی حلقے میں ہونے والے شمولیتی پروگرام سے بڑا پروگرام ہوا جس میں شمولیت اختیار کرنے والے صرف مرد حضرات کی تعداد 410 تھی۔ یہ مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راجہ ایاز احمد خان کی قیادت میں ہونے والا 50واں پروگرام بھی تھا اور پروگرامز کی گولڈن جوبلی پر کیک بھی کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

امیدوار اسمبلی راجہ ایاز احمد خان نے شرکاء جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آج ہمارا حلقہ بھر میں شمولیتی پروگرامز کا سفر نصف سنچری کو عبور کر رہا ہے اور شمولیتی پروگرامز کی گولڈن جوبلی پر جو آج تاریخ ساز شمولیتی پروگرام ہوا ہے یقیناً یونین کونسل چتر جوگالپال کے وہ زعماء جن نے اس پروگرام کیلئے محنت کی وہ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

راجہ ایاز احمد خان نے مزید کہا کہ الحمد اللہ اس وقت مسلم لیگ ن مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کا پہلے پروگرام بھی میزبان راجہ سلیمان صاحب کے گھر ہوا تھا اور آج 50 واں پروگرام بھی یہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اب تک اتنے شمولیتی پروگرامز کسی بھی حلقے میں کسی بھی جماعت نے نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اور آپ کارکنان و ذمہ داران کی جماعت کیلئے دن رات محنت سے آج حلقہ کھوئیرٹہ میں مسلم لیگ ن ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس کے مقابلے میں آج کوئی دوسری جماعت نہیں ہے۔