روسی صدر 4روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

تیانجن بنہائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر پوتن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اتوار 31 اگست 2025 13:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنے چار روزہ سرکاری دورہ چین کے پہلے مرحلے میں تیانجن پہنچ گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ہونے والے اس دورے میں پوتن تیانجن اور بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تیانجن بنہائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر پوتن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ان کا استقبال چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور تیانجن کے پارٹی سیکریٹری چن مینئر، چین میں روسی سفیر ایگور مورگولوف اور دیگر اعلی روسی سفارتی عملے نے کیا۔ایئرپورٹ پر صدر پوتن نے موجودہ شخصیات سے مصافحہ کیا اور بعد ازاں اپنی قیام گاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :