اٹک، غازی روڈ پر دو ٹرکوں کا تصادم، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

اتوار 31 اگست 2025 15:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) اٹک کی تحصیل حضرو میں غازی روڈ پر دو ٹرکوں کا تصادم، ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل حضرو میں تربیلا موڑ غازی روڈ پر ٹرک سامنے جاتے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 19 سالہ عثمان علی ولد علی اکبر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 62 سالہ پرویز اور 21 سالہ انس زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ٹرک میں پھنسے تینوں افراد کو نکال کر تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔ حادثے کے متاثرین کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے۔\378

متعلقہ عنوان :