Live Updates

چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے سیلابی پانی کا جائزہ لینے کیلئے ملحقہ آبادیوں اور موضع جات کا دورہ

اتوار 31 اگست 2025 15:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے سیلابی پانی کا جائزہ لینے کیلئے ملحقہ آبادیوں اور موضع جات کا دورہ کیا،ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ریلیف اور ریسکیو پوائنٹس پر تعینات عملے کو ضروری ہدایات دیں اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے گاؤں 18،سی جھنگی سیال اور110،سیون آر میں دریائے راوی کے بندوں کا بھی معائنہ کیا اور پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کے پانی میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے جو بہتری کی ایک علامت ہے ،مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :