کوٹ مومن گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 31 اگست 2025 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) کوٹ مومن کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے آج ایک تاریخی منصوبے ’’کوٹ مومن گرڈ اسٹیشن‘‘ کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں میاں سلطان علی رانجھاء (ٹکٹ ہولڈر پی پی 73)،حق نواز رانجھاء ،محمد علی رانجھاء ، چوہدری انصر گوندل سگھرانہ ، فیسکو ڈویژن افسران بشمول ایس ای کنسٹرکشن، ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی، ایکسین کوٹ مومن، ایس ڈی او کوٹ مومن، ایس ڈی او ایس ایس اینڈ ٹی بھلوال، پی ڈی جی ایس سی، ایس ڈی او جی ایس سی، ایل ایس ایس ایس اینڈ ٹی سمیت مسلم لیگ ن سٹی باڈی تنظیم، سینئر کارکنان، تاجر و سیاسی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں سلطان علی رانجھاء نے کہا کہ کوٹ مومن گرڈ اسٹیشن کی تعمیر عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے بعد علاقے میں لو وولٹیج کا مسئلہ ختم ہوگا، غیر ضروری لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی، گھریلو صارفین بلا رکاوٹ بجلی سے مستفید ہوں گے۔ صنعت و کاروبار کے لیے بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی جس سے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرڈ اسٹیشن نہ صرف کوٹ مومن بلکہ گردونواح کے تمام دیہات اور قصبات کو بھی بجلی کی بہتر اور معیاری فراہمی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گا جو علاقے کی مجموعی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :