Live Updates

دریائے ستلج کے ریلوں سے بہاولپور میں 7 بند ٹوٹ گئے،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب ، پانی دیہاتوں میں داخل

اتوار 31 اگست 2025 17:45

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور کے مقام پر تحصیل صدر، بستی یوسف، احمد والہ کھوہ سمیت 7 بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیر پور ٹامیوالی کے قریب قاسم والا بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے۔صدر تحصیل میں بھی بڑھتے ہوئے سیلابی ریلے نے کئی چھوٹے بند توڑ دیے، جس سے درجنوں دیہات ڈوب چکے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین اور مویشیوں کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری رہی ۔مظفر گڑھ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا، بیشتر لوگ ریلیف کیمپوں میں منتقل نہیں ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ان علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج اور ملحقہ نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :