Live Updates

کمشنر عامر کریم کا خانیوال اور کبیر والا میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

اتوار 31 اگست 2025 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ضلع خانیوال میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل کبیر والا کے فاضل شاہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور بیٹ کے علاقوں میں انخلاء کے عمل کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع پر محفوظ مقامات پر منتقل نہ ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر شفٹ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہیڈ سدنائی پر پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا جہاں انہیں سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے تلمبا فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے انتظامیہ کو واضح طور پر ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ریلیف سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :