q ضلع ہنگو میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات تیز

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاد حسین آفریدی کا حساس مقامات کا دورہ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت

اتوار 31 اگست 2025 19:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سجاد حسین آفریدی نے تحصیل ہنگو کے ان مقامات کا دورہ کیا جہاں بارش کے دوران پانی کے بہاؤ میں اضافہ یا پانی جمع ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ عوام کو ہدایت دی گئی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ خطرناک مقامات سے دور رہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بارش یا پانی کے بہاؤ کے باعث کسی بھی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0925-621175 یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :