ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد کے پیش نظر فلڈ الرٹ جاری

اتوار 31 اگست 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) دریائے چناب میں پانی کی بڑے پیمانے پر آمد کے باعث ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے تمام سیکٹرز پر موجود ریسکیو عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ دریائے چناب کے قریبی علاقوں کے رہائشی، خصوصاً سید پور، بجوات، خاصہ رندھیر، باگڑیاں، ماجرہ کلاں اور گردونواح کے لوگ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اس سلسلہ میں مساجد میں اعلانات بھی کروا دیے گئے ہیں تاکہ بروقت لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :