Live Updates

سابق وفاقی وزیر اور چیئرپرسن شیڈ ٹرسٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی امداد کے لیے انتظامی امور جائزہ کمیٹی کا اجلاس

اتوار 31 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ ،31 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیر اور چیئرپرسن شیڈ ٹرسٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی امداد کے لیے انتظامی امور جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری اور عملی امداد کے سلسلے میں شیڈ ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے ملک کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جہاں لاکھوں افراد اپنے گھروں، مال مویشیوں اور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں، ایسے نازک حالات میں شیڈ ٹرسٹ نے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ریلیف آپریشن کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک بڑا قومی فریضہ ہے جس کے لئے نہ صرف اداروں بلکہ صاحب استطاعت افراد کو بھی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت اور ان کی بحالی کے لئے شفاف حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ امداد صرف اور صرف ان لوگوں تک پہنچے جو حقیقی معنوں میں مستحق ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات