ہمیںاپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے،سعید احمدبیگ

پاک ایجوکیشنل اکیڈمی کے تعاون سے پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اور لنگر کی تقریب سے خطاب

اتوار 31 اگست 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، کیونکہ ان کی جرات و شجاعت کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون اور آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایجوکیشنل اکیڈمی کے تعاون سے پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اور لنگر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سعید احمد بیگ نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہیں اور ہم ان کی جرات اور بہادری کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا ملک محفوظ اور آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے آج کی اس تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اپنی دعاؤں کا حصہ ڈالا، جو کہ ایک بہترین مثال ہے کہ ہم سب اپنی فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری تنظیم ہمیشہ اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ حاضرین نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں صرف ایک ادارے کے لیے نہیں، بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

متعلقہ عنوان :