Live Updates

سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز 5 ستمبر تک بند رہیں گی

اتوار 31 اگست 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ضلع سیالکوٹ میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز یکم سے 5 ستمبر تک بند رہیں گی۔ اس سلسلہ میں دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سکولوں میں 5 ستمبر تک کلاسز کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے چناب اور ملحقہ نالوں میں سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں کے باعث ٹرانسپورٹ روٹس میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، جس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ کلاسز کی معطلی پی ڈی ایم اے کی 31 اگست کو جاری کردہ سیلابی وارننگ کی روشنی میں کی گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :