سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن سے مزید 968 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے تحت گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے مزید 968 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق ان میں 925 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 32 ٹینک شکن اور 4 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا 2018 میں منصوبے کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 12 ہزار 323 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :