پسرور،اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونڈہ کا دورہ ،سٹاف کی حاضری چیک کی

پیر 1 ستمبر 2025 12:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونڈہ کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی ،مریضوں اور ا ن کے لواحقین سے علاج معالجہ کے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے و مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپر نٹنڈ ٹ عبدالرحمن سدھو کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں فری میڈیسن کی سہولت ہے ہسپتال کے عملہ کے متعلق شکایات کو بھی بہت حد تک کنٹرول کیا جا چکا ہےکسی بھی فرد کے ساتھ ہسپتال کے عملہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ہسپتال کا میڈیکل عملہ الرٹ ہے اور ہر وقت فوری رسپانس کے لیے تیار ہے اور اپنی تمام صلاحیت اور وسائل کے ساتھ متاثرہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :