سعودی عرب کے وزیر مواصلات سے فلسطینی ہم منصب کی ملاقات،دو طرفہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا

پیر 1 ستمبر 2025 12:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے وزیر مواصلات بداللہ السواحہ سے ان کے فلسطینی ہم منصب عبدالرزاق نطشہ نے ریاض میں ملاقات کی ،جس میں دو طرفہ ڈیجیٹل اور سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ دونوں وزرائے مواصلات نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کے علاوہ نئی اختراعات و ایجادات کے استعمال اور دو طرفہ سٹریٹجک شراکت داری کے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل حکومت اور ہنر کی ترقی میں ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔