ڈی پی او بھکر نے ماہ اگست 2025 کی موثر کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ترجمان

پیر 1 ستمبر 2025 15:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) بھکر پولیس کی ماہ اگست 2025 کی مؤثر کارکردگی جاری کر دی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی زیرِ قیادت بھکر پولیس نے ماہ اگست 2025 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے۔ ضلعی پولیس کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور شب و روز محنت کے نتیجے میں درج ذیل نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں مجرم اشتہاری 136 خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کیے گئے جب کہ منشیات کے خلاف کارروائی چرس کے خلاف 21 مقدمات درج، مجموعی طور پر 39.680 کلوگرام چرس برآمد اورشراب کے خلاف 19 مقدمات درج، 375 لیٹر شراب برآمد کی اسلحہ ناجائز کے 45 مقدمات درج ہوئے جبکہ خطرناک اسلحہ برآمد ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی: 18 مقدمات درج اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی: 10 مقدمات درج کیے گئے مزید بجلی چوری کے خلاف کارروائی 93 مقدمات درج، 01 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ بھکر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، معاشرتی امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع بھکر کی زمین تنگ کر دی جائے گی۔بھکر پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کنٹرول روم یا قریبی تھانہ کو دیں، تاکہ معاشرہ جرائم سے پاک، محفوظ اور پُرامن بنایا جا سکے۔