بائیو ٹیکنالوجی سے گندم، کپاس، چاول، مکئی، گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

پیر 1 ستمبر 2025 23:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عامر صدیق نے کہا ہے کہ بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے گندم، کپاس، چاول، مکئی، گنے اور دیگر فصلوں کی پیداور میں 20 سے30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اضافی پیداوار برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کرنے کے لئے قومی کمیشن برائے بائیو ٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ دنیا میں غذائی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی پر عملدر آمد کر کے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔