Live Updates

نوشہرو فیروز،سیلابی ریلوں کے خدشے پر ضلعی انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات مکمل

پیر 1 ستمبر 2025 16:14

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہروفیروز نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے کچے کے علاقے کا کشتی کے ذریعے دورہ کیا اور مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات اور رلیف کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے رلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ سروے کے مطابق، اگر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تو ضلع بھر میں 95 ہزار سے ایک لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔دریائی حدود میں آنے والی 20 یونین کونسلز میں سے 3 یونین کونسلز کو زیادہ خطرہ لاحق ہے، جن میں یوسی ٹھٹ گوراہو، یوسی کمال دیرو اور یوسی شیخانی شامل ہیں۔انتظامیہ نے ایس ایم بچاؤ بند کے حساس پوائنٹس کی نشاندہی بھی کر لی ہے، جن میں تحصیل کنڈیارو کا بکھری پوائنٹ اور تحصیل نوشہروفیروز کا کوڑیجا بھان پوائنٹ شامل ہیں۔ ان مقامات پر سخت نگرانی کے ساتھ ضروری مرمتی کام جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :