ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں

پیر 1 ستمبر 2025 22:16

ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرتے ہوئے مؤقف ّ اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں حقائق کے برعکس ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کے حتمی i فیصلے تک سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں اپیلیں دائر کی ہیں، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔