Live Updates

گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد

پہلے کھانا چیک اور کلیئرنس ہوگی، پھر ضلعی حکومت اجازت نامہ جاری کریگی

پیر 1 ستمبر 2025 21:45

گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)گجرات ضلع میں متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد کردی گئی، پہلے کھانا چیک ہوگا پھر کلیئرنس ہوگی اور پھر ضلعی حکومت اجازت نامہ جاری کریگی تب جاکر متاثرین کو کھانے ملے گا۔

(جاری ہے)

ضلع گجرات میں ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے بغیر سیلاب متاثرین کو کھانا پانی، راشن تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نورالعین نے دفعہ 144 نافذ کردی، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کے احکامات تمام آفیسر کو جاری کردیئے۔نوٹیفکیشن میں متاثرین کی زندگی، صحت کو نقصان نہ پہنچنے کا موقف اپنایا گیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :