
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
ماحول دشمن صورتحال میں عالمی قیادت کو ترقی پذیرممالک کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے، موجودہ موسمیاتی بحران میں مشترکہ ذمہ داری مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
پیر 1 ستمبر 2025
20:13

(جاری ہے)
یہ اقدام عالمی گورننس سسٹم کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
گلوبل گورننس انیشیٹو کرہ ارض کو درپیش جدید چیلنجز سے نمٹنے میں مدد گار بنے گا۔ پاکستان اس اقدام میں فعال طور پر حصہ لینے کیلئے گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر چینی صدر عزت مآب شی جنپنگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تیانجن اعلامیہ قابل تعریف ہے۔ پر امید ہیں کہ اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کو فروغ ملے گا۔ امن، ترقی اور روابط کے فروغ کے ساتھ ایس سی او کے چارٹر اور "شنگھائی سپرٹ" میں درج سنہری اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان پر عزم ہے۔موجودہ موسمیاتی بحران میں مشترکہ ذمہ داری مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات کا سامنا ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ماحول دشمن گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان اور اس جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا حصہ صرف 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ عالمی قیادت کو ترقی پذیر ممالک کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں اور معاشی نقصانات سے بچا جا سکے۔ پاکستان تنازعات پر مذاکرات اور تمام مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے گھناؤنے جرائم کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کے ساتھ ساتھ خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ لاؤس پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کی ایک ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر ایس سی او فیملی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایس سی او (پلس) اجلاس میں مستقل ارکان کے سربراہان مملکت کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگ پارٹنرز اور ابرزرور ممالک عالمی تنظیموں کے سربراہان و نمائندے بھی شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا
-
وزیراعلی مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ ، متاثرین سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا
-
صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے ، بلاول بھٹو زرداری
-
"پہلے پیاس سے مارو، پھر پانی میں ڈبو دو"
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا
-
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
-
ہزاروں دیہات ڈوب گئے لیکن حکمران دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے اورغائب ہو جاتے ہیں
-
پاک-چین ہمہ موسمی شراکت اعتماد پر مبنی ہے، اسحاق ڈار
-
محسن نقوی کا شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین
-
آبی گزرگاہوں پر کمرشل تعمیرات کی گئیں، جس سے تباہی وبربادی ہوئی، وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.