
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم سے 3ستمبر تک شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا
محمد علی
پیر 1 ستمبر 2025
21:17

(جاری ہے)
این ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور سیلاب کے امکانات پر خبردار کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارش اور دریائوں میں تیز بہائو سے مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں اضافہ، سیلابی صورتحال اور ملحقہ علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب الرٹ رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ ندی نالوں میں اچانک پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے، خطرے والے علاقوں سے دور رہنے اور ممکنہ خطرات کے بارے میں بروقت آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز بہا ئوکی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے اجتناب کیا جائے اور مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے غذر میں برفانی گلیشیئر کے زیادہ پگھلنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں یاسین ویلی کے ڈارکوٹ سٹیشن پر درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس سے برفانی جھیلوں کے پھٹنے، نالوں اور چشموں میں اچانک سیلاب آنے اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا
-
وزیراعلی مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ ، متاثرین سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا
-
صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے ، بلاول بھٹو زرداری
-
"پہلے پیاس سے مارو، پھر پانی میں ڈبو دو"
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا
-
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
-
ہزاروں دیہات ڈوب گئے لیکن حکمران دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے اورغائب ہو جاتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.