Live Updates

صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے ، بلاول بھٹو زرداری

پیر 1 ستمبر 2025 20:10

صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے،آزمائش کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی ۔انہوں نے یہ بات پیر کو بلاول ہاس میںوزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے اپنی ملاقات کے دوران سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا جو حکومت سندھ سیلابی خطرے سے نمٹنے کے لئے کررہی ہے ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سیلابی ریلے اور اس کے اثرات کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مو ثر کیا جائے۔انہوں نے سندھ حکومت کے وزرا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان سے کہا کہ وہ اس کڑے وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیر اعلی سندھ نے پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت سیلاب اور اس کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات