
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
ابھی چند ہی استعفے مجھ تک پہنچے ہیں، استعفوں کے معاملے پر کوئی جلد بازی نہیں کی، کوشش کریں گے کہ پی ٹی آئی ارکان کمیٹیوں سے استعفے واپس لے لیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
ثنااللہ ناگرہ
پیر 1 ستمبر 2025
21:37

(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔
دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مختلف بہانوں کے ذریعے نشستیں چھینی گئیں، ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی، ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیں تو وہ بھی منانے نہیں دیتے، ہم بیشمار مشکلات کے باوجود ایوان میں حاضر ہوئے ہم نے اسمبلی اجلاس میں اپنے مطالبات کو جمہوری انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی مگر ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔اسد قیصر نے کہا کہ کے پی حکومت سیلاب زدگان کے لیے کام کر رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی سے درخواست کریں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ کی اپیل بھی کریں، ہم اپنی قوم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے اور ان علاقوں میں بیماریاں بھی ہونگی ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کریں گے وہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کریں۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا
-
وزیراعلی مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ ، متاثرین سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا
-
صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے ، بلاول بھٹو زرداری
-
"پہلے پیاس سے مارو، پھر پانی میں ڈبو دو"
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا
-
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.