Live Updates

ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے

سیاستدانوں کی دکانداری اختلاف پر چلتی ہے اس لئے اتفاق رائے نہیں ہوتا، قومی مسائل پر اختلاف نہیں ہونا چاہیئے، جب ڈیم یا نہر کی بات ہو تو سڑکیں بند نہ کریں، وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 ستمبر 2025 22:42

ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔یکم ستمبر 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے،سیاستدانوں کی دکانداری اختلاف پر چلتی ہے اس لئے اتفاق رائے نہیں ہوتا، قومی مسائل پر اختلاف نہیں ہونا چاہیئے، جب ڈیم یا نہر کی بات ہو تو سڑکیں بند نہ کریں۔انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورت میں تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کرتے ہیں، سیلاب قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ انسان کی اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی آفت ہے ،دریا کی گزرگاہوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں، اور یہ سوچ لیا کہ اب یہ گندا نالہ ہے، میرا مطالبہ ہے کہ یہ خود احتسابی کا وقت ہے، کہ جب آپ انکروچمنٹ کرتے ہیں، یا کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اور اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اس قسم کی اسکیمیں بنتی ہیں تو قدرت کا ردعمل آتا ہے، پورے پاکستان میں خیبر پختونخواہ میں کلاؤڈ برسٹ ہوا یا بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا، ان کے دریاؤں میں تجاوزات تھیں۔

(جاری ہے)

یہ ہر بار سیلاب آتا اور ہم کہتے اتنے ڈالر کا نقصان ہوگیا، پھرہم امدادم کیلئے اقوام متحدہ کو اپیل کرتے ہیں۔ میرے ضلع سیالکوٹ میں دو دریا داخل ہوتے ہیں اور کشمیر سے آنے والے برساتی بھی داخل ہوتے ہیں، اب دریا ساری تجاوزات اور آبادیاں بہا کر لے گیا ہے۔ میرے حلقے میں ایک زیڈ کنٹریکٹر کمپنی ہے، ان کی ایوان بالا میں بھی موجو دہیں انہوں نے سارا شہر تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے طاقت ہوتی ہے، سیاستدانوں کی دکانداری اختلاف پر چلتی ہے اس لئے اتفاق رائے نہیں ہوتا، قومی مسائل پر اختلاف نہیں ہونا چاہیئے، جب ڈیم یا نہر کی بات ہو تو سڑکیں بند نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تو بلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات