Live Updates

اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال

جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 1 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک ..
اسلام آباد، راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2025ء) اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال، جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 63 ملی میٹر، پیرودھائی کے مقام پر 42، شمس آباد کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 اعشاریہ 7 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 19 فٹ اور گوال منڈی کے مقام پر 14 فٹ سے اوپر چلا گیاْ واسا نے رین ایمرجنسی لاگو رکھتے ہوئے ٹیموں کو نشیبی مقامات پر بھیج دیا جبکہ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ بارش کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات