چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کاپاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCTVI) کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے جامعہ گوادر کے پرو وائس چانسلر و ایکزیکٹیو ڈائریکٹر پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (پی سی ٹی وی آئی) ڈاکٹر سید منظور احمد بلوچ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مکران خاص طور پرگوادر کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا سائنس سے متعلق شارٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین گوادر پورٹ نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ میں نرسنگ کورسز کے آغاز پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گوادر پورٹ کے لیے ہنرمند اور تجربہ کار نوجوان تیار کئے جائیں گے تاکہ وہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔

متعلقہ عنوان :