
جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی کا اے پی پی ایمپلائز یونین الیکشن میں ووٹ کے حق سے محروم کیے جانے پر شدید برہمی کااظہار ، آئین اور قانون سے ہٹ کر ایسے اقدم اٹھانے پر لوگوں کا این آئی آر سی پر اعتماد اٹھ رہا ہے، چیئرمین این آئی آر سی کے ریمارکس
منگل 2 ستمبر 2025 11:00
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے چوہدری صغیر ، اے پی پی کی جانب سے حسنین حیدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ اے پی پی کے وکیل حسنین حیدر نے سوال اٹھایا کہ این آئی آر سی کے مجاز افسرنے الیکشن شیڈول کے بعد حتمی فہرست سے نام نکالے ہیں حالانکہ ادارے کے ہیومین ریسورس شعبے کی جانب سے تصدیق شدہ ووٹرز لسٹ فراہم کی گئی تھی ۔
این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کے مجاز افسرمدد علی شاہ کو فوری طور پر طلب کر لیا ۔ چیئرمین این آئی آر سی نے کہا کہ جب الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو ووٹرز لسٹ میں نہ تو کسی کا نام شامل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی نکالا جاسکتا ہے ، بطور مجاز افسر آپ جواب دیں کہ کیسے ووٹرز کے نام نکالے ہیں ؟کیا آپ کو اس کا اختیار تھا ؟ اے پی پی ایمپلائز یونین کے الیکشن کرانے والے این آئی آر سی کےمجاز افسر مدد علی شاہ کے جواب کو فاضل عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انھیں حکم دیا کہ وہ کل (بدھ) تک پورے الیکشن کی تفصیلی رپورٹ ، ووٹرز کے نام کے اخراج سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ فاضل چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے این آئی آر سی کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے، لوگ اسی لئے این آئی آر سی پر کیچڑ اچھالتے ہیں کیونکہ جس چیز کا اختیار ہی نہ ہو، وہ کر گزرتے ہیں ۔ چیئرمین این آئی آر سی نے مجاز افسر سے سوال کیا کہ جب آپ نے اے پی پی ایمپلائز یونین الیکشن کی حتمی فہرست سے ووٹرز کے نام نکالے ہیں تو کیا انھیں بلا کر سنا ہے تو انہوں نے نفی میں سر ہلایا جس پر اپنے ریمارکس میں چیئرمین این آئی آر سی کا کہنا تھا کہ آپ کے اس عمل سے اہل ووٹرز حق رائے دہی سے محروم ہوئے ہیں ، آپ نے تو کمال کر دیا ہے ۔ چیئرمین این آئی آر سی نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اے پی پی ایمپلائز یونین کے وکیل کی مصروفیت کے باعث تمام فریقین بشمول ووٹرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل (بدھ) تک ملتوی کی جاتی ہے ۔\932مزید قومی خبریں
-
خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
-
حکومت کا غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
-
کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی
-
کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی
-
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابلِ قبول نہیں ، عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.