
چین نے قازقستان کی معیشت میں 27 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، صدر قاسم جومارت توقایف
منگل 2 ستمبر 2025 11:10
(جاری ہے)
انہوں نے شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قازق چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کے مزید فروغ کا باعث بنے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ قازقستان کی معیشت وسطی ایشیا میں سب سے بڑی ہے اور رواں سال کے آخر تک ملک کی جی ڈی پی 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ پیش رفت اقتصادی تنوع، سرمایہ کاری کے ماحول کی بہتری اور چین کے ساتھ کامیاب تعاون کے باعث ممکن ہوئی ہے۔صدر نے بتایا کہ قازقستان نے قومی ڈیجیٹل انویسٹمنٹ پلیٹ فارم شروع کیا ہے اور سرمایہ کاروں کی معاونت اور مسائل کے حل کے لیے انویسٹمنٹس ہیڈکوارٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں چین کے صدر کے قازقستان کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تحفظ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ فری نظام نے بھی کاروباری تعلقات کو وسعت دینے میں مدد دی ہے۔ واضح رہے کہ بیجنگ میں قازقستان-چین بزنس کونسل کا آٹھواں اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان: زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.