ویرات کوہلی کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا‘سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا دعویٰ

منگل 2 ستمبر 2025 11:52

ویرات کوہلی کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا‘سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا ہے۔سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ویرات کوہلی صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی اب بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن یہ بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کرنے کے پلیٹ فارم کے بجائے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوگا۔

سابق کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ فٹنس برقرار رکھنا اور کھیل کا باقاعدہ وقت ان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم چیلنج ہے جو قومی سیٹ اپ میں سرگرم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2027 کوئی چیلنج نہیں ہوگا اگر کھیل کے وقت کا تسلسل برقرار رکھا جائے، بقسمتی سے ان پر دباؤ رہے گا، میں نے روہت شرما سے بات کی ہے اور وہ فٹنس کے بارے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹھان نے مزید کہا کہ ویرات مجھے یقین ہے کہ وہ انگلینڈ میں جس طرح سے پریکٹس کر رہے ہیں، اس کی بنیاد پر بھی بہت پرجوش ہیں۔ میں نے محمد شامی کے بیانات بھی دیکھے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ بھی انتہائی پرعزم ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کوہلی اور روہت جیسے سینئر کھلاڑیوں کی ضروریات سے آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :