سہ ملکی سیریز : شائقین کرکٹ کیلئے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا

منگل 2 ستمبر 2025 11:48

سہ ملکی سیریز : شائقین کرکٹ کیلئے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)شارجہ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا۔حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا اشاروں سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں ہرگز نہ جائیں، مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی گریز کریں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بے نظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔