صدرمملکت کا معروف اداکارانور علی کے انتقال پراظہارافسوس

منگل 2 ستمبر 2025 18:28

صدرمملکت کا معروف اداکارانور علی کے انتقال پراظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ انور علی نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی فنی خدمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔صدر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔