ساہیوال، اوورسیز پاکستانی کی بیوی سے گینگ ریپ،جیٹھ ،بھتیجے سمیت چار کے خلاف مقدمہ دو گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 18:54

ساہیوال، اوورسیز پاکستانی کی بیوی سے گینگ ریپ،جیٹھ ،بھتیجے سمیت چار ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) چک 99چھ آر میں ایک اوورسیز پاکستانی کی نوجوان بیوی سے گینگ ریپ چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 91 چھ آرکے زمیندار عبدالرشید کی بیٹی عائشہ رشید کی شادی 21 مئی 2021 کو تاج محمد کے بیٹے ساجد عباس سے ہوئی شادی کے چھ ماہ بعد خاوند سعودی عرب چلے گیا تو اس نے سسر تاج محمد،جیٹھ غلام حسین اور بھابھی اللہ رکھی کے ہمراہ رہنے لگی اس کے خاوند کا بھتیجا حسنین نے زبردستی اس سے اپنے دوست وقاص کے ہمراہ اکیلے پا کر ایک روز ہوس کا نشانہ بنایا اور برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بھتہ لے لیا جس کے بعد دونوں ملزم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کا کہہ کربار بارہوس کا نشانہ بناتے رہے جس کے سبب وہ حاملہ ہوگی تو اس کے خاوند کو ویڈیو بھیج دی جس پر خاوند نے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا ۔

پولیس فرید ٹاؤن نے عائشہ رشید کی مدعیت میں مقدمہ 375 اے، ت پ حسنین بھتیجے اس کے باپ غلام حسین، ماں اللہ رکھی اور دوست وقاص کے خلاف درج کر لیا ہے اور دوملزموں حسنین اور وقاص کو گرفتار کر لیا۔