صادق سنجرانی کے والد کا انتقال ،درچین مری کی اظہار تعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 18:00

صادق سنجرانی کے والد کا انتقال ،درچین مری کی اظہار تعزیت
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پیمرا بلوچستان کی چیئر پرسن درچین مری نے سابق چیئرمین سینیٹ ایم پی اے چاغی میر حاجی محمد صادق خان سنجرانی،سابق ایڈوائیزر ٹو سی ایم بلوچستان میر اعجاز علی خان سنجرانی،سابق ایم ڈی سیندک چاغی میر حاجی رازق خان سنجرانی کے والد محترم خان آصف خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ خان آصف خان کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔مرحوم ایک نیک انسان تھے،جنہوں نے علاقے میں بھائی چارگی اور عوامی خدمت اور دوستانہ ماحول قائم رکھا۔محترمہ درچین مری نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی کیمرکزی رہنما اور سابق چئیرمین سینیٹ اور ایم پی اے حاجی میر محمد صادق سنجرانی اور ان کے بھائیوں سمیت دیگر ورثائ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔