متنازعہ وی لاگ بنانے پر رضی دادا پی ٹی وی سے تاحکم ثانی معطل

سوشل میڈیا پر وائرل وی لاگ میں ڈیموں کی تعمیر پر گفتگو کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا

Sajid Ali ساجد علی منگل 2 ستمبر 2025 17:26

متنازعہ وی لاگ بنانے پر رضی دادا پی ٹی وی سے تاحکم ثانی معطل
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر 2025ء ) صحافی و یوٹیوبر رضی دادا کو متنازعہ وی لاگ بنانے پر پی ٹی وی سے تاحکم ثانی معطل کردیا گیا، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شرکت کرتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا، اس حوالے سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل II محمد ابراہیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا ہے کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی سکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔

(جاری ہے)

PTV Razi Dada
بتایا جارہا رہے کہ رضوان الرحمان عرف رضی دادا کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک وی لاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔
❌ Could not extract embed code.
مذکورہ وی لاگ کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی گئی، جی ڈی اے کی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبی سائرہ بانو نے کہا کہ جیسی حکومت ہے ویسے ہی تجزیہ نگار اور صحافی ہیں، اور آپ کیا توقع کر سکتے ہیں؟۔

❌ Could not extract embed code.
صحافی فہیم اختر نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا سندھیوں کو کیڑے مکوڑے اور بندر کی اولاد کہہ رہے ہیں، چند دن پہلے ایک خاتون رپورٹر سے بدتمیزی کی تو اس پر ایک وزیر نے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے معذرت کرلی اور کہا یہ میرے بس میں نہیں۔
❌ Could not extract embed code.