بھیڑی گلی کھیتر روڈ شدید بارشوں میں شدید نالے میں طغیانی آنے کی بنا پر دو میلاں تا چڑیل تباہ و برباد

منگل 2 ستمبر 2025 13:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) بھیڑی گلی کھیتر روڈ شدید بارشوں میں شدید نالے میں طغیانی آنے کی بنا پر دو میلاں تا چڑیل تباہ و برباد ہو چکی ہے، نالے کے کٹائو نے ایک بڑا کھڈا بنا دیا ہے، عوام تین سے پانچ کلو میٹر پیدل سفر کرنے ،سامان لے جانے اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھا لانے پر مجبور ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ سیاسی و سماجی رہنمائوں مظفر حسین منہاس،عنایت اللہ منہاس، عزیز منہاس، رفیق منہاس ایڈووکیٹ،ایوب منہاس، عزیز خان، قاضی تنویر و دیگر نے یہاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی نالے کی طغیانی نے سڑک کو شدید نقصان پہنچایا تھا ،عوام علاقہ نے محکمہ تعمیرات کے نوٹس میں لایا مگر محکمہ تعمیرات نے توجہ نہ دی اور نہ ہی سڑک کو باقاعدہ مرمت کیا، اس سال نالے کے کٹائو نے مزید تباہی کر دی ہے اگر گزشتہ سال مرمت کی جاتی تو اس سال اتنا نقصان نہ ہوتا عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی تھی جو دوبارہ ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریباً 1/2 کلو میٹر سڑک ناقابل استعمال ہو چکی ہے ان رہنمائوں نے حکومت ،محکمہ تعمیرات اور وزیر حکومت سردار جاوید ایوب سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو بحال کروایا جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :