Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ ، راشن بیگ، آٹا اور خیمے فراہم کئے

منگل 2 ستمبر 2025 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں سیوکی،کوٹلی داسو سنگھ، پڑوپی ناگرہ، آدمکے ناگرہ اور کالیکے ناگرہ کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو راشن بیگ، آٹا، خیمے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک کی زیر نگرانی جانوروں کی ویکسی نیشن اور ان کے کھانے کے لئے ونڈا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :