بھارت ، جوتے میں چھپے سانپ کے ڈسنے سے سافٹ ویئر انجینئر ہلاک

منگل 2 ستمبر 2025 14:11

بنگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بھارتی شہر بنگلورو میں 41 سالہ سافٹ ویئر انجینئر منجو پرکاش سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو پرکاش نے اپنے جوتے، کروکس گھر کے دروازے کے باہر رکھے ہوئے تھے، جب وہ گھر سے قریب ایک دکان سے جوس خریدنے کے لیے باہر گیا تو بغیر دیکھے جوتے پہن لیے جس پر زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا۔منجو پرکاش کے اہلِ خانہ کا بتانا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے بھی ایک حادثے کا شکار ہو چکا ہے جس کے باعث اس کی ٹانگ کی محسوس کرنے کی حِس ختم ہو چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :