کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قوانین کی خلاف ورزی و لائسنس کی عدم دستیابی پر جی پی او چوک پر کارروائی

منگل 2 ستمبر 2025 14:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی و لائسنس کی عدم دستیابی پر جی پی او چوک اور زرغون روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کرکے1 ریسٹورنٹ اور 1 بیکری سمیت متعدد مراکز مالکان کو جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج پر ایکشن جبکہ بیکری آئٹمز پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیئے گئے مزید برآں متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :