غزہ میں صحافیوں کے قتل پر عالمی میڈیا کا بلیک آئوٹ،250ادارے احتجاج میں شریک

منگل 2 ستمبر 2025 18:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں طاقتور احتجاج سامنے آیا ہے۔ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈراور عالمی تنظیم آوازکی اپیل پر 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں نے اپنے فرنٹ پیجز، ویب سائٹس اور نشریات کو بلیک آئوٹ کردیا۔تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر میڈیا اداروں نے مشترکہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اس اقدام کا مقصد غزہ میں صحافیوں پر بڑھتے حملوں کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹرز ود آئوٹ بارڈر نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا کو آزاد رسائی دی جائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم فوری طور پر روکے جائیں۔احتجاج میں قطر، فرانس، برطانیہ، جرمنی، فلسطین، جنوبی کوریا، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک کے بڑے اخبارات، ٹی وی چینلز اور آن لائن پلیٹ فارمز شامل ہیں۔اس دوران ٹی وی اور ریڈیو چینلز مشترکہ بیان نشر کریں گے جب کہ ویب سائٹس اپنے ہوم پیجز پر بلیک آٹ یا یکجہتی بینرز لگائے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال میں اسرائیلی حملوں کے دوران 220 صحافی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔