Live Updates

جنوبی کوریا میں مہنگائی کی شرح 1.7 فیصد پر آ گئی

منگل 2 ستمبر 2025 15:47

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا میں رواں سال اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 1.7 فیصد پر آ گئی۔یونہاپ نے ادارہ شماریات کوریا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا میں اگست کے دوران صارف قیمتوں میں اضافہ 2 فیصد سے بھی کم رہا جو گزشتہ 9 ماہ میں سب سے سست رفتار اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صارف قیمتوں کا اشاریہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.7 فیصد بڑھا،مہنگائی اپریل تک مسلسل چار ماہ تک بینک آف کوریا کے 2 فیصد ہدف سے اوپر رہی تاہم مئی میں یہ 1.9 فیصد تک کم ہوگئی، جون اور جولائی میں دوبارہ یہ 2 فیصد سے زائد رہی مگر اگست میں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 کے بعد یہ مہگائی میں اضافے کی کم ترین شرح ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگست میں کور انفلیشن 1.3 فیصد بڑھی جو جولائی کی 2 فیصد شرح سے واضح طور پر کم ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :