جیکب آباد پولیس نے آپریشن کے بعد 5 مغویوں کو بازیاب کرالیا

منگل 2 ستمبر 2025 15:59

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) جیکب آباد پولیس نے آپریشن کے بعد 5 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے گزشتہ روز شیرانپور کے علاقے سے اغوا ہونے والے 5 مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاجو دیرو تھانہ کی حدود شیرانپور کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوؤں نے جیکب آباد گڑہی خیرو روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کی اور مزدا کے پانچ ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا تھا، مغویوں میں راشد، محمد، احمد، رمضان اور رحیم شامل تھے، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک کی قیادت میں پولیس نے ضلع شکارپور کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کو بہترین کارکردگی پر پھولوں کے ہار پہنائے، ایس ایس پی کلیم ملک نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :