مولانا فضل الرحمان نے مال لے کر 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا، علی امین گنڈاپور کا الزام

منگل 2 ستمبر 2025 16:41

مولانا فضل الرحمان نے مال لے کر 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا، علی امین گنڈاپور ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مال لے کر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر اعتبار نہ کریں لیکن پارٹی نے درخواست کی کہ آپ خاموشی اختیار کر لیں، جماعت کے اصرار پر مولانا فضل الرحمان کو میں نے خوش آمدید کہا تھا۔

واضح رہے کہ 25 جنوری 2025 کو سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پی ٹی آئی کی حمایت سے منظور ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انہوں نے میرے کہنے پر ووٹ نہیں دیا، اب اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو کیا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات شروع کب ہوئے تھی ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں تو آ جائیں بات کریں گے۔