ریجنلل پولیس آفیسر سرگودھا کا سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ، مختلف آپریشنل امور کا جائزہ

منگل 2 ستمبر 2025 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کے ہمراہ سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا اور مختلف آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سیف سٹی پراجیکٹ عامر مشتاق نے حکام کو بریفنگ دی۔ اُنہوں نے کہا کہ پراجیکٹ نے باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ انسدادِ ہراسمنٹ سیل کو بھی سیف سٹی کے احاطے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی افسران کو کیس کی تحقیقات میں مدد کے لیے ضروری مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ نہ صرف پولیس کے روزمرہ کے کام کاج میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا بلکہ شہریوں کی زندگیوں میں آسانی اور تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :