ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 کارندے گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 16:46

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 کارندے گرفتار کرکے 08 عدد مختلف کمپنی کی مسروقہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے شہر ٹنڈو محمد خان میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان، ڈی ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے خفیہ طور پر موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان، انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ایکٹو کرمنل اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں ایکٹو موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 کارندے (1) نیک محمد پنھور سکنہ گاں محبت بھرگڑی (2) کیول میگھواڑ سکنہ ویسریا بس اسٹاپ کو گرفتار کرلیا. جبکہ تیسرا موٹر سائیکل چور اشوک ٹھاکر سکنہ گاں ٹنڈو سائیں داد پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا چکا ہے۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضے سے 08 عدد مختلف کمپنیوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی۔ جن کی تفصیلات چیک کی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مزکورہ ملزمان نے اپنا تعلق موٹر سائیکل چور گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں متعدد موٹر سائیکل چوری وارداتوں کا اعتراف کیا. جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :