ایبٹ آباد ، ڈپٹی کمشنر کا سٹیزن فسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہ

منگل 2 ستمبر 2025 16:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے منگل کے روز اچانک سٹیزن فسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے سینٹر میں فراہم کی جانے والی مختلف عوامی سروسز کا جائزہ لیا، سٹاف سے ملاقات کی اور خدمات کی نوعیت و رفتار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے اور آن لائن سسٹم کو مزید فعال بنانے کے لیے انچارج سینٹر کو ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سٹیزن فسیلی ٹیشن سینٹر میں اس وقت ڈومیسائل سرٹیفکیٹ،پیدائش اور وفات کے سرٹیفکیٹس،عمارتی نقشہ جات کی منظوری،گاڑیوں کی رجسٹریشن،اسلحہ لائسنس کی تجدید سمیت 26 سے زائد اہم سرکاری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام محکموں کے درمیان بین الاداراتی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات باآسانی میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :