وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تھیاب بن صقر عبداللہ النعیمی کی ملاقات

منگل 2 ستمبر 2025 17:08

وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تھیاب بن صقر عبداللہ النعیمی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔منگل کو وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان اورباہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :