
روٹی 40 روپے کی ہو جانے کا خدشہ
صرف 3 دنوں میں گندم کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا، گندم کے ممکنہ قحط سے متعلق خبردار کر دیا گیا
محمد علی
منگل 2 ستمبر 2025
20:38

(جاری ہے)
اس صورتحال میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گندم، چاول، کپاس، سبزیاں اور لائیو اسٹاک جیسی بنیادی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے ملک میں غذائی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں اور چارہ جیسی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ مال مویشیوں کی ہلاکتوں سے کسان شدید معاشی نقصان سے دوچار ہیں۔ سیلابی ریلے نے قریبی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔ کپاس، دھان، تِل، مکئی اور چارہ کی بربادی نے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سیلابی پانی اگلے مرحلے میں سندھ میں داخل ہوگا جہاں مختلف زرعی اضلاع میں گندم، چاول اور کپاس جیسی بڑی فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں ملک میں بدترین غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خریف کی 20فیصد فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں ، سیلاب اترنے کے بعد جو اثرات سامنے آئیں گے اس کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکومت اس کے لئے تیار ی کرتی نظر نہیں آتی، سیلاب کی وجہ سے غربت کے اعدادوشمار خطرناک ہو نے جارہے ہیں۔ ملتان ،جھنگ ،چنیوٹ ، وہاڑی ، ساہیوال ،اوکاڑہ ،قصور ،خانیوال،لاہور سمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مونجی ، مکئی ، سبزیاں ، دالیں ، تل سمیت دیگر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور ابتدائی طو رپر اس کا 20 فیصد کا تخمینہ ہے جو بہت بڑا نقصان ہے ، لائیو سٹاک کی تباہی اس کے علاوہ ہے۔ سیلاب کی وجہ سے غربت کے نمبرز زیادہ خطرناک ہو نے جارہے ہیں ، اجناس کے نقصان کے بعد ہم قحط کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.