
پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے
موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے 1 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، عمران خان کا پیغام
محمد علی
منگل 2 ستمبر 2025
18:56

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو آج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے، بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے، بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بتایا قائمہ کمیٹیوں سے تمام ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے، بانی نے کہا کہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں، بانی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لینگے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کیا، بانی نے پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی، بانی نے ستمبر میں جلسے پر علی امین گنڈا پور کو ذمہ داری دی ہے وہ جب چاہیں جلسہ کریں، بانی نے کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے 1 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، نہریں اتفاق رائے سے نہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل اور پرسوں اسمبلی میں میری تقریر کو بانی نے سراہا ہے، بانی نے کہا تین سال تک وہ ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بانی نے کہا بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا استعفوں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا، بلین ٹری سونامی منصوبے میں اگر شفافیت نہیں تھی، اس کو بھی دیکھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ڈیل نہیں، قانونی طریقے سے رہائی ہوگی، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا اسٹے آرڈر ہے تب تک ہمارے لیڈر وہی ہیں، لوگ غلط خبریں پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جو آخری کمیٹی بنی وہ حکومت کے ساتھ ہی بیٹھی تھی، لہذا سیاسی لوگوں سے بات چیت سے انکار کا سوال ہی نہیں، اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کا تعلق اسمبلی میں ہماری آواز دبانے سے ہے، ہماری فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی واپسی کی کبھی کوئی بازگشت نہیں رہی، بانی نے کلیئر کہا ہے، شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، بانی سے جب جب ملاقات ہوتی ہے مشاورت ہوتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد 26 ویں ترمیم کا معاملہ اٹھا، حکومت کمیٹی کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.